Home Urdu ‘پاکستان کا ‘وائٹ ہاؤس

‘پاکستان کا ‘وائٹ ہاؤس

0
2467

نذر عباس 

پاک وائسز، بہاول پور

آپ نے امریکا کے وائٹ ہاؤس سے لے کر ایران اور سوات کے وائٹ پیلس کے بارے میں کافی کچھ سنا  ہو گا۔ لیکن آج ہم آپ کو سیر کروا رہے ہیں بہاولپور میں سفید چادر اوڑھے ، بلند وبالا دیواروں کے جھرمٹ میں واقع صادق گڑھ پیلس کی۔
یہ پیلس بہاولپور کی تحصیل احمد پور شرقیہ کے علاقے ڈیرہ نواب میں واقع ہے جسے نواب آف بہاولپور نواب صادق محمد عباسی چہارم نے 1882 میں میں تعمیر کروایا تھا۔
 65ایکڑ رقبہ پر پھیلے صادق گڑھ پیلس کی کھڑکیوں اور دروازوں میں استعمال ہونے والا شیشہ اور پیلس میں بڑے بڑے خوبصورت فانوس ملکہ وکٹوریہ کی طرف سے تحفہ میں دیئے گئے تھے۔
 پیلس کی دیواروں پر سنگ مرمر کو مہارت سے تراش کر کاریگروں نے  پیلس کو اور بھی زیادہ خوبصورت بنا دیا ہے۔ صادق گڑھ پیلس میں دربار، زنانہ حرم، ترکی ہال ہے۔
 محل میں وہ ہال بھی ہے جہاں نواب آف بہاولپور کے خاص مہمانوں کو سونے کے برتنوں میں کھانا دیا جاتا تھا اور اس میں ایک سو سے زائد افراد کی مہمان نوازی کی جاتی تھی۔
نواب آف بہاولپور نے محل بنانے کے بعد اس پیلس کو ریاست بہاولپور کا درالخلافہ بنایا اور نواب نے 45 سال اس پیلس میں دربار لگایا۔
 محل کے مین گیٹ پر نقش ونگاری کا کام مسلم آرٹ کا بہترین نمونہ ہے لیکن یہ گیٹ اب اپنی آخری سانسسں لے رہا ہے۔  نواب صادق محمد عباسی کی وفات کے بعد نوابوں کے وراثتی جائیدادوں کے تنازعہ میں یہ پیلس بھی تقسیم ہو چکا ہے۔
 پیلس کا بہت سا قیمتی سامان چوری ہو چکا ہے اور پیلس کے صحن میں بھی دیواریں بن چکی ہیں۔
رائیٹر کے بارے میں: نذر عباس پاک وائسز کے لیے بطور سٹیزن جرنلسٹ جنوبی پنجاب سے کام کرتے ہیں۔ 

NO COMMENTS

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here