کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے کوئٹہ میں دو روز کے لیے موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کردی۔

دوبارہ پولنگ میں “دھاندلی” کے خلاف جمعیت علمائے اسلام-فضل کی جانب سے شٹر ڈاؤن ہڑتال کے اعلان کے فوراً بلوچستان حکومت نے یہ فیصلہ لیا۔ یہ پیشرفت جمعیت علمائے اسلام-فضل کی جانب سے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ PB-45 کوئٹہ VIII میں دوبارہ پولنگ میں “دھاندلی” کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال کے اعلان کے فوراً بعد سامنے آئی۔

غیر سرکاری اور غیر مصدقہ نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے علی مدد خٹک حلقہ پی بی 45 میں دوبارہ پولنگ میں 6 ہزار 883 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔

دریں اثناء پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (پی ایم اے پی) کے امیدوار نصر اللہ زائری 4122 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ جے یو آئی (ف) کے عثمان پیرکانی 3731 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔