ساجد بجیر
تھرپارکر، پاک وائسز
آٹھ مارچ خواتین کے عالمی دن کے موقعے پر پاک وائسز ،بائیٹس فار آل اور محکمہ سوشل ویلفیئر تھرپارکر کے مشترکہ تعاون

سے ایک تقریب ووکیشنل سینٹر مٹھی میں منقعد کی گئی،تقریب میں مختلف علاقوں سے خواتین،سینٹر میں زیر تعلیم بچیوں،تعلیمی ماھریں،اساتذہ،سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اس موقعے پر بچیوں نے مختلف مقامی اور قومی گیتوں پر ٹیبلو ز پیش کیے اور بچوں نے خواتین کے عالمی دن اور ان کے حقوق کے حوالے سے تقاریر بھی پیش کی۔
پاک وائسز نے خواتین کے نام پیغام دیا جس میں کہا گیا کہ پاک وائسز ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو ملک کے پسماندہ علاقوں کے مسائل اجاگر کرتا ہے جن میں خواتین کواولین ترجیحی دی جاتی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ پاک وائسز جنوبی پنجاب،سندھ میں تھرپارکراوربلوچستان کی مکران ڈویژن میں خواتین مخالف رویے اوررسوم ورواج کے خلاف آگاہی پھیلانے میں اپنا کردارادا کررہا ہے۔
ان علاقوں کی خواتین کو پسماندہ سماجی اطورا اوردقیانوسی تصورات کےعلاوہ غربت، ناخواندگی اورامتیازی سلوک کا بھی

سامنا ہے۔ اس طرح کے مسائل کواجاگر کر کے پاک وائسز خواتین کو قومی دھارے میں لانے کے لئے اپنا کردارادا کررہا ہے۔
تھرپارکر مییں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نامور ماہر تعلیم اور پروگرام کی صدارت کرنے والی آپا کملا پونم نے کہا کہ خواتین کے عالمی دن پر اتنی بڑی تعداد اس بات کا ثبوت ہے کہ تھری خواتین علاقے کی ترقی میں اپنا موثر کردار ادا کرنا چاہتی ہیں۔