ظریف بلوچ
پاک وائسز، پسنی،گوادر

گوادر کی تحصیل پسنی کے فوٹو گرافر ماشا اللہ بختیار اپنی شاندار تصویروں کی وجہ سے نہ صرف مقامی سطح پر بلکہ خلیجی ممالک میں بھی مشہور ہیں۔ 2015 میں انہیں متحدہ عرب امارات کے راشد المکتوم انٹرنشنل فوٹو گرافی کے مقابلے میں ان کی ایک شاہکار تصویر کو چھٹا نمبر دیا گیا۔

پاک وائسز سے بات چیت کرتے ہوئے بختیار کہتے ہیں کہ فوٹو گرافی کا شوق انہیں بچپن سے ہی تھا۔ انہوں نے کہا کہ “اس دور میں ہمارے پاس ڈیجٹل کیمرہ نہیں ہوتے تھے اور ہم تصاویر کے لیے فلم رول والا کیمرہ استعمال کرتے تھے جس میں تصویر خراب ہونے کے چانسسز(امکانات) بہت زیادہ ہوتے تھے۔”

راشد المکتوم انٹرنشنل فوٹو گرافی کے زیر اہتمام منقعد فوٹو گرافی کے مقابلے میں ان کی ایک تصویر جس میں انہوں نے ماہی گیری وابستہ باپ بیٹے کی ایک تصویر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر لی تھی جس پر انہیں یہ ایوارڈ ملا۔
باپ بیٹے کی تصویر کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ یہ تصویر پسنی کے سب ماہی گیروں کی کہانی بیان کرتی ہے۔

بختیار ماہی گیروں کے ساتھ ساتھ ساحل اور ساحل پر قدرتی مناظر کو بھی کیمرے کی آنکھ میں قید کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
رائیٹر کے بارے میں: ظریف بلوچ پاک وائسز کے ساتھ پسنی سے بطور سٹیزن جرنلسٹ کام کرتے ہیں۔
تصاویر کریڈیٹ: ماشاللہ بختیار، فیس بک پیج