عمران کمار

چولستان کے مشہور گلوکار استاد دیتولال بھیل کا تعلق رحیم یار خان سے ہے. ہندو کمینوٹی کی بھیل برادری سے تعلق رکھنے والےاستاد دیتولال بھیل غریب گھرانے سے ہیں اور انھیں گانے بجانے کا بچپن سے ہی شوق تھا

ان کے استاد کریشن لال بھیل ھیں جو خود بھی عالمی ایوارڈ یافتہ گلوکار ہیں

استاد دیتولال بھیل نے پاکستان کے تمام فیسٹوال میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے جن میں روہی میلہ، جپسی میلہ لاہور، لوک ورثہ    اسلام آباد، کٹاس راج شامل ہیں

استاد دیتولال بھیل NCA کالج میں بطور میوزک ٹیچر خدمات سرانجام دے رہے ھیں اور گورنمنٹ سندھ کی طرف سے وزیر اعلی قائم علی شاہ نے انہیں ایوارڈ سے بھی نوازا ہے

LEAVE A REPLY