Home Urdu رحیم یار خان ٹرک حادثہ: تین خواتین ہلاک، دو زخمی

رحیم یار خان ٹرک حادثہ: تین خواتین ہلاک، دو زخمی

0
1711
نذر عباس 
ٹرک حادثے میں زخمی ہونے والی خواتین کو مقامی لوگ ایمبولینس میں منتقل کر رہے ہیں۔
رحیم یار خان کی  نیشنل شاہراہ پر تیز رفتار ٹرک نے 5خواتین کو کچل دیا جس کے نتیجے میں تین خواتین جابحق  جبکہ 2شدید زخمی ہو گئیں ہیں۔ زخمی خواتین کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی شاہراہ پر چوک بہادر پور کے قریب تیز رفتار ٹرک نے آج صبح کھیتوں میں جانے والی 5خواتین کو کچل دیا۔
پولیس نے پاک وائسز کو بتایا کہ تین خواتین رضیہ ،مائی شہزادی اور غلام فاطمہ موقع پر دم توڑ گئیں جبکہ نازیہ اور نجمہ کو شدید زخمی حالت میں شیخ زید ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔اسپتال ذرائع کے حوالے سے زخمی خواتین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
پولیس نے ٹرک ڈرائیور اعظم کو گرفتار کر کے کاروائی شروع کر دی ہے اور ٹرک کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔
 رائیٹر کے بارے میں: نذر عباس رحیم یار خان سے پاک وائسز کے ساتھ بطور سٹیزن جرنلسٹ کام کر رہے۔ 

NO COMMENTS

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here