زہرہ شبیر
رحیم یار خان کے قریب چولستان کے کنارے کھڑا پتن منارہ ہزاروں سال پرانی تہذیب کی خاموش گواہی دیتا ہے، جسے کچھ ماہرینِ آثار قدیمہ موریہ دور سے، تو کچھ سکندرِ اعظم کے دور سے جوڑتے ہیں۔ مگر آج یہ تاریخی مینار غیر قانونی ریت کی کھدائی اور گندے پانی کے اخراج کے باعث جھک کر گرنے کے قریب ہے ایک انمول ورثہ جو مکمل کھدائی اور تحفظ کا منتظر ہے، مگر نظرانداز ہو رہا ہے۔


