جی ار جونیجو
بحرہ عرب میں بننے والا سمندری طوفان بھارتی ریاست گجرات سے ٹکرا گیا طوفانی بارشوں کے سلسلے کے اثرات سندھ کے علاقے تھرپارکر کے شہر ننگرپارکر اور نواح کے مختلف دیہات میں دکھنا شروع ہو گئے ہیں تھرپارکر میں رات سے ہلکی بارشیں اور گرد آلودہ ہوائوں کا سلسلہ بھی جاری ہے محکمہ موسمیات کے مطابق تھرپارکر میں 7 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے تاہم انتظامیہ نے آج شام سے مزید بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے انتظامیہ کی جانب سے ننگرپارکر کا علاقہ زیادہ متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے صورتحال سے نمٹنے کے کیئے 317 رلیف اور 212 میڈیکل کیمپ قائم کی گئی ہیں اور ننگرپارکر کی اسپتال میں ایمرجنسی وارڈ بھی قائم کر دیا گیا ہے انتظامیہ نے دعوی کیا ہے کہ صورتح سے نمٹنے کے انتظامات مکمل ہے مشکل میں لوگوں کو نکالنے کے لئے ٹرانسپورٹ کا بندوبست بھی کر دیا ہے۔