عمران کمار

چولستان کے مشہور فنکارجمیل لعل فولک موسیقی اور پاکستان میں اپنی ثقافت کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔

رحیم یار خان سے قریباً 15 کلومیٹر پتن منارا کے علاقے میں فوک سنگر جمیل لعل اور ان کے قبیلے کے لگ بھگ 150 گھر آباد تھے. یہ بستی پاکستان بننے سے 50 سال پہلے کے ان کے ابا و اجداد نے آباد کی. ان لوگوں پر قہر ڈھایا گیا اور گھروں کو بِلڈوزر سے گرا دیا گیا. ان کے گھروں میں موجود درختوں کو کاٹ دیا گیا اور اُسی وقت ان کے سامان کو اُٹھا کر گھروں سے باہر پھینک دیا گیا۔

ہندو برادری کے لوگ انتہائی خوف زدہ ہیں. علاقہ مکین بھی قبضہ گروپ کی حمایت میں کھڑے ہیں اور انکے اس عمل کی تائید کر رہے ہیں. ان سہمے ہوئے لوگوں نے حکومتِ پاکستان، ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان اور وزیر اعظم عمران خان سے درخواست کی ہے کہ ان کو تحفظ فراہم کیا جائے اور پاکستانی شہری ہونے کے ناطے ان کو مالکانہ حقوق دیئے جائیں۔

LEAVE A REPLY