Home Culture ملتان کی شان، ملتانی سوہن حلوہ

ملتان کی شان، ملتانی سوہن حلوہ

0
689

تانیہ دیوی

ملتان ایک قدیم شہر ہے یہاں کی ہر چیز بہت ہی مشہور ہے. ملتان کو صوفیا کرام کا شہر بھی کہا جاتا ہے. جس طرح ملتان میں بہاءُ الدین زکریا، شاہ شمش پرہلاد مندر اور یہاں کے آم بہت مشہور ہیں، اسی طرح ملتان کا سو ہن حلوا بھی بہت مشہورہے۔

ملتانی سوہن حلوا نہ صرف پاکستان بلکہ باہر کےممالک میں بھی اسے بہت پسند کیا جاتا ہے. ملتانی سوہن حلوے میں اعلی اجزا کا استمال کیا جاتا ہے اور اسے بناتے ہوۓ لوگوں کی صحت کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔

سوہن حلوے کو تیار کرنے میں دودھ، گندم، دیسی گھی، بادام، اخروٹ، پستا اور بہت سے اجزا استمال کیے جاتے ہیں. ملتانی سوہن حلوہ پنجاب سمیت پورے پاکستان میں بہت مشہورہے. ملتان میں سوہن حلوے کی بہت سی برانچیز ہیں پرحافظ ملتانی سوہن حلوہ سب سے ذیادہ مشہور ہے۔

یہ حلوہ اپنے قریبی رشتے داروں کوتحفے کے طور پر بھی دیا جاتا ہے. دوسری چیزوں کی طرح یہ بھی ملتان کی شان ہےاور یہ بہت سالوں سے صرف ملتان میں تیار کیا جا رہا ہے۔

NO COMMENTS

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here