Listen to this article

قادر بخش سنجرانی

پنجگور محکمہ ڈاک کی عمارت 8 سال سے مرمت کے منتظر ہے عملہ چھوٹے کمرے میں بیٹھ کر دفتری امور چلارہے ہیں محکمہ ڈاک پنجگور کے عمارت کو 8 سال قبل نامعلوم افراد نے آگ لگا کر جلایا تھا جس سے عمارت کو کافی نقصان پہنچا اور اس میں موجود فرنیچر اور دیگر چیزیں بھی جل کر راکھ ہوگئیں تھیں عمارت کی خستہ حالی کے بعد محکمہ ڈاک کے عملہ نے سرکاری امور کی انجام دہی ایک رہائشی کوارٹر میں شروع کیا جس کا سائز 4 بائی 6 ہے جس میں عملے کے افراد کے لیے بھی جگہ نہیں بن رہا صارفین کھڑے ہوکر گھنٹوں اپنی باری کا انتظار کرتے ہیں

سامان رکھنے کی جگہ نہیں ہے محکمہ ڈاک میں شہریوں نے اپنے اکاونٹس بھی کھول رکھے ہیں اور بجلی ٹیلی فون کے بلز بھی یہاں جمع ہوتے ہیں تاہم مناسب جگہ دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے محکمہ کے ملازمین اور شہریوں کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا ہے جبکہ دوسری جانب ایک مال دار محکمہ ہونے کے باوجود عمارت کی دوبارہ بحالی پر کوئی توجہ نہیں دیا جارہا یہ خوبصورت عمارت محض ایک عجوبہ کے طور پر چھوڑدیا گیا ہے جو باعث تشویش بات ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here