الیاس رئیس 

پنجگور کی سڑک جو فیض محمد چوک سے شروع ہو کر کالج روڈ تک جا کر ختم ہوتی ہیں پنجگور کی دوسری بڑی سڑک ہیں اس سڑک کو  پروانہ تربت روڈ بھی  کہا جاتا ہے ۔ اسی سڑک پر آگے تربت یونیورسٹی سب کیمپس بوائز ڈگری کالج اور پنجگور کے نامی گرامی اسکول بھی قائم ہیں. لیکن بدقسمتی سے یہ سڑک اب  ٹھوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔

ایک راہ گیر نے پاک وائسز سے بات کرتے ہوے کہا کہ سڑک پر قائم یہ دو پل دوسال پہلے ٹھوٹ گئے تھے ان کا ملبہ اٹھا دیا گیا تھا. ہمیں امید تھی کہ جلد ہی ان کو دووبارہ بنایا جائے گا ۔ لیکن اب تک یہاں کوئی کام نہ ہوسکا۔

ایک اور راہ گیر نے پاک وائسز سے بات کرتے ہوئے  کہا کہ  ان پلوں کے گڑھوں میں اکثر  پانی جمع رہتا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے.  کئی بار تو یہاں پر گاڑیاں پھنسی ہوئی ملتی ہیں۔

مقامی لوگوں نے حکومت سے اپیل کی ہیں کہ وہ اس اہم سڑک جلد از جلد دووبارہ بنائیں تاکہ لوگوں کے لئے آسانی ہو۔

LEAVE A REPLY