عمران کمار

حیدرآباد کے علاقے میں موجود ایک مندر جو 26 سال سے مسلمانوں کے زیر انتظام تھا اور اس میں عبادت ممنوع تھی۔

چیئر مین اقلیتی کمیشن چیلا رام نے حیدرآباد کے علاقے پہنچ کر قدیمی شیومہا دیو مندر کا افتتاح کر کے مندر انتظامیہ کے حوالے کیا. چیلا رام کیورانی نے کہا یہ ہمارا بہت قدیمی مندر ہے اور کچھ لوگوں نے قبضہ کر رکھا تھا مندر کی پراپرٹی کا قبضہ مند انتظامیہ کے حوالے کردیا گیا

چیلا رام نے کہا کہ پاکستان میں 12 سومندروں و گردواروں پر قبضے ہیں ان کو بحال کروایا جائے۔ عبادت گاہ کسی کی بھی ہو اس پر قبضہ نہیں کرنے دیا جائیگا. یہ قائد اعظم محمد علی جناح کا پاکستان ہے قائد اعظم نے کہا تھا کہ پاکستان میں سب کو آزادی ہے کہ وہ اپنے گرجا گھروں اور مندروں میں جائے کوئی کسی کو نہیں روکے گا۔

انہوں نے حکومتِ پاکستان سے درخواست کرتے ہوۓ ہے کہ پاکستان میں جتنے بھی مندر اور دوسری عبادت گاہیں بند پڑی ہیں یا جن پر کسی نے قبضہ کر رکھا ہے ان کو آزاد کروایا جائے تاکہ تمام لوگوں کو اپنے مذاہب کے مطابق زندگی گزارنے کا موقع ملے۔

LEAVE A REPLY