عمران کمار

رحیم یار خان میں آگاہی تنظیم کی طرف سے دیئے گئے راشن کو تقسیم کیا گیا. ریڈ پاکستان نے اس کی تقسیم کا پروگرام ٹاؤن ہال میں منعقد کروایا. اس پروگرام کے مہمانِ خصوصی آگاہی تنظیم سے فاروق صاحب نے بھی شرکت کی۔

ریڈ پاکستان کے پلیٹ فارم سے تمام رضاکاروں نے راشن کی تقسیم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا. راشن کی تقسیم مختلف لوگوں میں برابر تقسیم کیا گیا جن میں ہندو، کرسچن، ضرورت مند، اپاهج اور خواجہ سرا شامل تھے. آگاہی کی طرف سے 254 راشن پیک کا تحفہ دیا گیا. ریڈ پاکستان تنظیم اور اس کی پوری ٹیم نے بھرپور کوشش کی کہ کورونا وبا سے متاثر ہونے والے مستحق لوگوں تک راشن پہنچایا جائے۔

 

اس پروگرام میں ریڈ پاکستان کے چیف آرگنائزر شاہد سلیم، شفاقت سردار،سوشل ورکر عمران کمار، اینتھنی صاحب، نادر جسکانی، گروُ سُکھ دیو جی ، سلطان رائے منارٹی ونگ وائس پریذیڈنٹ ساؤتھ پنجاب ، لالہ گلشن، اشوک کمار اور دوسرے والنٹیرز نے شرکت کی۔

LEAVE A REPLY