Home Urdu پاکستان کے کم عمر ترین “ہواوے” سرٹیفائیڈ

پاکستان کے کم عمر ترین “ہواوے” سرٹیفائیڈ

0
1520
 
ولید خان
رحیم یار خان کے محمد عبداللہ نے نیٹ ورک ایسوسی ایٹ کا اعزاز دس سال کی عمر میں اپنے نام کر لیا ہے
رحیم یارخان سے تعلق رکھنے والے پانچویں جماعت کے طالب علم محمد عبداللہ نے پاکستان کے کم عمر ترین ’’ہواوے‘‘ سرٹیفائیڈ
نیٹ ورک ایسوسی ایٹ کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔
 یہ سرٹیفکیٹ چین کی عالمی شہرت یافتہ کمپنی ’’ہواوے‘‘ کی سمال اینڈ میڈیم سائز نیٹ ورک ٹیکنالوجی میں مہارت حاصل کرنے پر دیا جاتا ہے۔کمپنی کے مطابق یہ سرٹیفکیٹ نیٹ ورک کے بنیادی اصولوں پر مشتمل ہے۔
جنوبی پنجاب کے دیگر علاقوں کی طرح آخری ضلع رحیم یار خان کے سرکاری اسکولوں کی حالت بھی کافی ابتر ہے۔ ایک ایسے پسماندہ علاقے سے تعلق رکھنے والے طالب علم عبداللہ کا یہ اعزاز سب کے لیے فخر کی بات ہے۔
عبداللہ رحیم یار خان کے شیخ خلیفہ پبلک اسکول میں پانچویں جماعت کے طالب علم ہیں جہاں ان کے اساتذہ نے ہمیشہ ان کی حوصلہ افزائی کی ہے۔
عبداللہ کا کہنا ہے کہ: “میری کامیابی کا سہرا میرے والدین اور اساتذہ کے سر جاتا ہے جن کی حمایت اور رہ نمائی کے بغیر یہ حاصل کرنا کبھی ممکن نہیں تھا۔”
 یاد رہے کہ اس سرٹیفکیٹ کے حصول کیلئے ہونے والے امتحان میں شرکت کیلئے کم از کم عمر کی حد 15سال ہے۔
لیکن کمپنی نے  عبداللہ کی متعلقہ شعبے میں مہارت اور جذبے کو دیکھتے ہوئے اس کیلئے خصوصی پری ٹیسٹ کا اہتمام کیا جس کے شاندار رزلٹ کے بعد ’’ہواوے‘‘ نے عبداللہ کو امتحان میں بیٹھنے کی اجازت دیدی۔
عبداللہ نے 10سال کی عمر میں یہ اعزاز حاصل کرکے ثابت کر دیا ہے کہ پاکستانی طالب علم ٹیلنٹ میں کسی سے کم نہیں ہیں۔
عبداللہ سائبر اٹیکس کی روک تھام کے لیے کام کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔
 اس شاندار کامیابی کے بعد عبداللہ کو پاکستان یوتھ اسمبلی کی ممبر شپ کی پیشکش بھی کی گئی ہے۔
عبداللہ نے اپنی کامیابی کے حوالے سے پاک وائسز سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ “ہواوے سرٹیفائیڈ نیٹ ورک ایسوسی ایٹ بننا میرا خواب تھا جسے پورا کرنے کیلئے میں نے اپنی تعلیمی مصروفیات کو بہترین انداز میں منظم کرکے وقت نکالا۔
انہوں نے کہا کہ “انفارمیشن ٹیکنالوجی کو سائبر اٹیکس سے ہر ممکن حد تک محفوظ بنانا میرے مستقبل کے منصوبوں میں سرفہرست ہے۔
عبداللہ نے ’’ہواوے ‘‘ سرٹیفائیڈ نیٹ ورک ایسوسی ایٹ 2017ء کے امتحان میں 10سیکشنز میں مجموعی طور پر 700نمبر حاصل کئے۔
:عبداللہ کے رزلٹ کارڈ کی تفصیلات کچھ یوں ہیں
ہواوے ڈیوائس نیویگیشن اینڈ کنفیگریشن‘ انٹرپرائز نیٹ ورک مینجمنٹ سلوشن اور سپورٹنگ آئی پی وی 6نیٹ ورکس میں 100فیصد‘ بیسک انٹرپرائز نیٹ ورک آرکیٹیکچر میں 80فیصد‘ سپورٹنگ اینڈ مین مینٹ یننگ انٹرپرائز نیٹ ورک اپیلی کیشن سروسز میں 67 فیصد‘ لوکل انٹر پرائز نیٹ ورک فیچرز اینڈ سروسز میں 38 فیصد‘ کنیکٹنگ بیانڈ انٹرپرائز نیٹ ورک میں 67 فیصد اور سیکیورنگ انٹرپرائز نیٹ ورک میں 75فیصد نمبر حاصل کئے ہیں۔
رائیٹر کے بارے میں: ولید خان پاک وائسز کے ساتھ رحیم یار خان سے بطور سٹیزن جرنلسٹ کام کر رہے ہیں۔

NO COMMENTS

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here