By Faqeer Bashir

مٹھی ۔تھر پارکر کے بند آر او پلانٹس کو فعال بنانے اور واٹر سپلائی اسیکیموں کو جلد مکمل کرنے کے کام کا جائزہ لینے کے متعلق واٹر کمیشن۔کے سربراہ جسٹس ر امیر مسلم۔ہانی کا دو دن سے تھر کے مختلف دہیاتوں میں بند آر او پلانٹس کو فعال بنانے کے لئے دورہ جات جاری ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے آج مٹھی کے گاوں نینیسر ۔ گودھیار اور اسلام کوٹ آر او پلانٹس کا دورہ کرتے ہوئے پاک اوسیئس اور پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ کو لوگوں کو ترجیحی بنیادوں پر پینے کے پانی کی فراہمی اور درپیش مسائل جلد حل کرنے کے احکامات جاری کئے ۔ انہوں نے پاک اوسئیس کے چیف ایگزیکیٹو ارشاد حسین کو تنبیح کرتے ہوئے کہا کہ جب تک تھر کے تمام آر او پلانٹس میں فلور میٹر نہیں لگوائیں گے اس وقت تک کمپنی کو پیسے نہیں فراہم کریں۔گے اور یہ کام 15 دن کے اندر مکمل کیا جائے  اور کہا کہ جن آر او پلانٹس میں جانوروں کے پینے کے پانی کے تلاب خستہ حالت میں ہیں ایک ہفتے کے اندر مرمت کرواکر رپورٹ دی جائے ۔

بعد ازاں انہوں۔نے اسلام کوٹ آر او پلانٹ کا دورہ۔کیا جہان پر آر آپریٹرز نے کمیشن کے سربراہ سے ملاقات کی اور تنخواہوں کی عدم فراہمی کے مسائل پیش کئے ۔ جس پر انہوں۔نے یقین دلایا کہ ان کی تنخواہوں۔کا مسئلا جلد حل ہو جائے گا انہون نے آر او پلانٹس اور پبلک ہیلتھ کے افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ تھر میں۔لوگوں کو پینے کے پانی کی فراہمی میں جو بھی درپیش مسائل ہہیں انہیں ترجیحی۔بنیادوں پر حل کیا جائے تاکہ۔پینے کے پانی کا مسائل جلد حل ہو سکیں ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر تھرپارکر محمد آصف جمیل ۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ انجنئیرنگ ڈاکٹر دھاریجو۔ چیف ایگزیکیوٹو پاک اوسیئس کمپنی ارشاد حسین ۔ ٹاون کمیٹی چئرمین اسلام کوٹ کملیش کمار اور متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے

LEAVE A REPLY