عمران کمار
رحیم یار خان صادق ٹاؤن میں ایک متوسط گھرانے سے تعلق رکھنے والی 24 سالہ عدن نور نے اُردو لیٹریچر میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد نوکری نہ ملنے پر خود کا کاروبار کھولنے کا فیصلہ کیا معاشی مشکلات اور مسائل کے باوجود عدن نور نے صادق ٹاؤن میں اپنی بساط کے مطابق چھوٹی سی لانڈری کی دوکان کھول لی اور گھر والوں کا سہارا بننے کیلئے صبح سے شام تک لانڈری پر محنت کرتی ہیں


