نظر عباس

رحیم یار خان کے نواحی علاقہ چک 135 میں رام چند کے گھر سے بیوی سمیت تین بچوں کی لاشیں برآمد رام چند زخمی حالت میں ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق چک 135 میں رام چند کے گھر سے اس کی بیوی لچھی اس کے تین بچے دس سالہ انجلی ،12 سالہ پریم کمار اور 5 سالہ انیکہ کی لاشیں ملی جن کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا تھا جبکہ رام چند زخمی تھا جس کو شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان منتقل کیا گیا لیکن خون زیادہ نکل جانے کی وجہ سے اس کی بھی موت ہو گئی۔

پولیس کے مطابق کمرے کا دروازہ اندر سے بند تھا دروازہ کو توڑ کر عینی شاہدین کمرے میں داخل ہوئے ڈی ایس پی جاوید اختر کے مطابق ہر پہلو سے پولیس جائزہ لے رہی ہے جبکہ ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب ظفر اقبال کا کہنا ہے کہ رام چند نے بیوی بچوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کی ہے پولیس کے مطابق رام چند درزی کا کام کرتا تھا اور غربت کی وجہ سے پریشان تھا۔

دوسری جانب چک 135 کے رہائشی درشن لال کا کہنا ہے کہ رام چند کی کسی کے ساتھ کوئی دشنمی نہیں تھی اور چک میں درزی کا کام کرتا تھا۔

LEAVE A REPLY