صبا شاہ
پشاور کے گرد و نواح میں کنکریٹ کا جنگل تیزی سے پھیل رہا ہے، اور اس کی زد میں وہ زرخیز زرعی زمینیں آ رہی ہیں جو کبھی شہر کی خوراک کا ذریعہ تھیں۔ بڑھتی آبادی اور رہائشی ضروریات کے دباؤ میں، منصوبہ بندی کے فقدان نے زمین اور وسائل دونوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے اور اگر یہی رفتار رہی تو آنے والی نسلیں خوراک کی کمی کا سامنا کر سکتی ہیں۔


