Home Balochistan کروڑوں روپے خرچ کرنے کے باوجود پنجگور کا نکاسی آب کا نظام درہم...

کروڑوں روپے خرچ کرنے کے باوجود پنجگور کا نکاسی آب کا نظام درہم برہم

0
1842
قادر بخش سنجرانی
پنجگور نکاسی آب کے منصوبوں پر  کروڑوں روپے خرچ کرنے کے باوجود  نکاسی آب کا نظام درہم برہم جگہ جگہ گٹر کے پانی محلے اور سڑکوں پر جمع.
تفصیلات کے مطابق پنجگور میں گذشتہ دس پندرہ سالوں کے دوران نکاسی آب  کے مبصوبوں پر کروڑوں روپے  خرچ کرنے کے باوجود جگہ جگہ محلے گلیوں اور سڑکوں پر گٹر کے پانی کے جمع ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا.
پنجگور بازار  کے مساجد کے قریب  گٹر کے پانی کی بدبو سے مدرسہ کے طلبا اور اساتذہ کو مشکلات کا سامنا ہے  چتکان قبرستان جانے والے راستے پر بھی گٹر کا پانی جمع ہے.
حکومت کی جانب سے نکاسی آب کے منصوبوں کے نام پر کروڑوں روہے کے فنڈز دینے کے باوجود  نکاسی آب کے منصوبوں کا درہم برہم ہونا ایک جواب طلب مسلہ ہے اس سلسلے میں متعلقہ محکمے کے ذمہ داران بہتر جواب دے سکتے ہیں.

NO COMMENTS

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here