قادر بخش سنجرانی

پنجگور میں انٹرنیٹ سروس گزشتہ ایک ہفتے سے معطل ہے جس کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے. انٹرنیٹ کی معطلی کے باعث سرکاری ادارے اور بنکوں کا نظام بھی درہم برھم ہوچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجگور میں طوفانی ہواوں کے باعث درگے دپ ٹاور گرنے کی وجہ سے شہر میں انٹرنیٹ کی سروس معطل ہوئی. سروس کی معطلی کی وجہ سے عام صارفین کے ساتھ سرکاری معاملات بھی متاثر ہوئے ہیں خصوصا مالیاتی اداروں اور کاروباری لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

پی ٹی سی ایل کے زمہ داروں کے مطابق ٹاور کی تنصیب کا عمل شروع کردیاگیا ہے جو دوہفتوں میں جاکر مکمل کیا جائے گا. واضح رہے انٹرنیٹ سروس کی معطلی کے سبب طلباء بھی مشکلات کا شکار ہیں اور امتحانات کی تیاریوں اور دیگر کورسز کے لیے انھیں انٹرنیٹ کا سہارا لینا پڑتا ہے تاہم نیٹ سروس معطل ہونے سے تیاریوں میں رکاوٹ پیدا ہوگئی ہے۔

صحافتی ادارے بھی انٹرنیٹ کی معطلی سے پریشان ہیں. بعض صحافی کے مطابق ان کو خبریں ارسال کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

LEAVE A REPLY