عمران کمار

ضلع رحیم یارخان کی تحصیل خانپور سے ٢٠ کلومیٹر کے فاصلے پر چک نمبر ١٢١- ون ایل میں تقریباً٥٠ کے قریب گھروں پر مشتمل ہندو برادری آباد ہے. یہ گھرانے یہاں پاکستان بنننے سے پہلے سے آباد ہیں اور ان کا گزر بسر کھیتی باڑی اور جانوروں پر ہے

کچھ روز قبل چک کے زمینداروں نے اس زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کی اور یہاں مقیم لوگوں کو ڈرایا دھمکایا کے یہ زمین حکومت کی ہے اور اسکو فل فور خالی کیا جائے اور کسی اور جگہ پے جا کے آباد ہو جایئں

مقامی ہندو آبادی کے انکار کرنے پر با اثر زمیندار عرفان اور مانا مولوی ٢٥ غنڈوں کے ساتھ گلاب جی کے گھر پر قبضہ کرنے کی کوشش کی لیکن مزامت پر عرفان اور مانا مولوی اور ان کے ساتھ آ ئیں غنڈوں نے ڈنڈوں سے گلاب جی اور اس کی اہیلہ کو شدید زخمی کردیا اور گلاب جی اور اس کی اہیلہ کے کپڑے پھاڑ دیے. علاقے کے باقی لوگ گندم کی کٹائی کی وجہ سے گھروں میں موجود نہیں تھے

گلاب جی اور اس کی اہیلہ نے پاک وائسز سے بات کرتے ہوۓ بتایا کہ وہ عرصہ دراز سے یہاں پر رہ رہے ہیں اور یہ لوگ زبردستی جگہ پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں. ہماری وزیراعظم عمران خان وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار صاحبِ اور ڈی پی او رحیم یار خان منتظر مہدی صاحب سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے

LEAVE A REPLY