عمران کمار

جیسا کہ پورے پاکستان میں کرسمَس کے تہوار کی آمد کی خوشی میں کیک کاٹے جا رہے ہیں. رحیم یار خان میں بھی بھیل نگر میں اس تہوار کو بھرپور جوش و خروش سے منایا گیا. اس موقع پر کرسمَس کی خوشی کو منانے کے لیے دوسرے مذاہب کے لوگوں نے جن میں ہندو، مسلم اور کرسچن کمیونٹی کے لوگ شامل تھے بھی شرکت کر کے بین المذاہب ہم آہنگی کی ایک بہترین مثال قائم کی

اس تقریب میں پارلیمانی سیکرٹری مھندرپال سنگھ، ضلعی وومن وِنگ پی ٹی آئی محترمہ صائمہ طارق، شفاقت سردار، سجاد مسیحی اور مجاہد سلیم نے شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگائے۔

اس تقریب کے مہمانِ خصوصی پارلیمانی سیکرٹری مھندرپال سنگھ اور ضلعی وومن وِنگ پی ٹی آئی محترمہ صائمہ طارق نے اپنے ہاتھوں سے کرسمَس کا کیک کاٹ کر امن و سلامتی کا پیغام دیا. ایسا تسلیم کیا جاتا ہے کہ کرسمَس کا تہوار امن و سلامتی، بھائی چارے اور شانتی کا پیغام دیتا ہے۔

تقریب کے آخر میں پاکستان کی سلامتی اور کورونا وبا سے نجات کے لئے دُعا بھی کروائی گئی۔

LEAVE A REPLY