عمران کمار

چولستان کے رہنے والے آج بھی اپنی ثقافت کو زندہ رکھے ہوئے ہیں. چولستان میں مٹی کے برتنوں کا رواج آج بھی باقی ہے اور مختلف علاقوں میں آج بھی شادی بیاہ اور دیگر تقریبات کے موقع پر مٹی کی پلیٹیں، مٹی کے گلاس، مٹی کے جگ، مٹی کے کپ اور مٹی سے بنائے جانے والے دیگر برتن استعمال کیے جاتے ہیں۔

یہ رواج دہایوں سے چلتا آرہا ہے. آج کل کے جدید دور میں بھی چولستان کے لوگ مٹی کے برتنوں میں کھانا پسند کرتے ہیں۔

چولستان میں صدیوں سے لوگ اونٹوں پر مٹی کے کچے برتن لاد کر گھر گھر جا کر بیچتے ہیں. مقامی لوگ آج بھی اس رسم کو لے کر چل رہے ہیں. چولستان میں آج بھی لوگ گھروں میں اور دیگر جگہوں پر مٹی کے برتن استعمال کرتے ہیں۔

پرانے وقتوں میں جب لوگ مٹی کے برتنوں میں خوراک کھاتے تھے تو لوگوں میں آج کی نسبت بیماریوں کی شرح بہت کم تھی لیکن جیسے جیسے سائنس اور ٹیکنالوجی نے ترقی کی لوگوں نے مٹی کے برتنوں میں کھانا کھانے کی بجائے سلور اور سٹیل کے برتن استعمال کرنے شروع کر دیئے جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ آج ہر شخص کو کوئی نہ کوئی بیماری لاحق ہے۔

LEAVE A REPLY