عمران کمار

رحیم یار خان ڈسٹرکٹ پریس کلب کے نومنتخب صدر راؤ نعمان اسلم اور جنرل سیکرٹری جی ایم حید ر نے کہا ہے کہ پاکستان میں بسنے والے تمام افراد کے بلا امتیاز حقوق برابر ہیں۔

میڈیا نے ہمیشہ پسماندہ افراد کے حقوق کو اُجاگر کیا ہے اور کرتا رہے گا۔ ہم مبارک بعد دینے کے لیے آنے والے اقلیتی برادری کے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کیئر ڈویلپمنٹ فاونڈیشن کے صدر عمران کمار کی قیادت میں وفد کی ڈسٹرکٹ پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارک باددینے کے موقع پر کیا۔

انہوں نے کہا کے چولستان کے باسی ہمیشہ سے مسائل کا شکار رہے ہیں ہم ان کی آواز بھرپور طریقے سے اُٹھائیں گے۔ اس موقع پر عمران کمار، نادر جسکانی اور دیگر نے نومنتخب صدر راو نعمان اسلم، جنرل سیکرٹری جی ایم حید ر،سینئر نائب صدر چوہدری جاوید اقبال،نائب صدر عمران مقصود،سیکرٹری انفار میشن صدیق بلوچ، فنانس سیکرٹری صادق ضیا، ممبران مجلس عاملہ سہیل پاشا، چویدری بشیر احمد، جام شبیراور سینئر جرنلسٹ چوہدری قیصر غفور،میاں شوکت علی،جاوید اقبال اور دیگر کو پھولوں کے ہار پہنائے۔

مبارک باد کے لیے آنے والے وفد میں شامل چولستانی لوک گلوکار بیبو پردیسی بھیل،جلال بھگت،بربل پردیسی، پیارا داس اور ساجن کمار نے اپنے فن کا مظاہرہ بھی کیا۔

LEAVE A REPLY