رضوان مہمند
2010 میں عسکریت پسندوں کے حملے میں شدید نقصان اٹھانے والا گورنمنٹ ڈگری کالج لکاڑے آج بھی مکمل فعالیت کا منتظر ہے۔
تعمیرِ نو کے وعدے تو کیے گئے، مگر بنیادی تعلیمی سہولیات، فرنیچر، لیبارٹریز اور دیگر ضروریات کی کمی آج بھی طلبہ کے مستقبل کی راہ میں رکاوٹ بنی ہوئی ہے — مہمند کے سینکڑوں تباہ شدہ تعلیمی اداروں میں سے یہ کالج بھی اُن گنے چنے مقامات میں شامل ہے جو برسوں بعد بھی نامکمل بحالی کا شکار ہیں۔


