آج 23 اپریل کو دنیا بھر کے سو سے زیادہ ممالک میں کتابوں اور کاپی رائٹس کا عالمی دن منایا جارہا ہے، اقوامِ متحدہ کے ادارے یونیسکو کی جنرل کونسل نے1995ء میں 23 اپریل کو ورلڈ بک ڈے قرار دیا تھا۔

عالمی یوم کتاب منانے کا مقصد کتاب بینی کے شوق کو فروغ دینا اور اچھی کتابیں تحریر کرنے والے مصنفین کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

کتب بینی کے فروغ نہ پانے کی وجوہات میں کم شرح خواندگی، صارفین کی کم قوت خرید، حصول معلومات کے لیے موبائل، انٹرنیٹ اور الیکٹرونک میڈیا کا بڑھتا ہوا استعمال، اچھی کتابوں کا کم ہوتا ہوا رجحان، حکومتی عدم سرپرستی اور لائبریریوں کے لیے مناسب وسائل کی عدم فراہمی کے علاوہ خاندان اور تعلیمی اداروں کی طرف سے کتب بینی کے فروغ کی کوششوں کا نہ ہونا بھی شامل ہے۔

کتابیں پڑھنے سے انسان کی ذہنی نشوونما میں اضافہ ہوتا ہے اور لٹریچر کی طرف رجحان بھی بڑھتا ہے جو آگے جاکے پیشوارانہ زندگی میں کام آتا ہے. اپریل کے مہینے اور پورے سال کے دوران ،خود یا اپنے بچوں کے ساتھ پڑھنے کے لئے وقت نکالنا انتہائی ضروری ہے

LEAVE A REPLY