یلان زامرانی

مکران آرٹ پروموٹر کیچ کی جامب سے گزشتہ روز تربت کلچرل کمپلیکس میں آرٹسٹوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ایک تقریب کا انعقاد کیاگیا جس کے مہمان خاص کمشنر مکران طارق قمر تھے۔

پینٹگ نمائش کی تقریب سے پانچ روزہ ورکشاپ کا انعقادکیاگیا تھا جو13 اکتوبرمیں شروع ہوا جسمیں نوجوان آرٹسٹوں کے علاوہ مرد وخواتین آرٹسٹوں کی کثیر تعداد نے شریک ہوکر اپنے فن کو فن پاروں کے زریعے پیش کیا۔

مکران پروموٹر آرٹ کیچ آرٹسٹوں کی تنظیم ہے جسکے روح رواں معروف آرٹسٹ شریف قاضی ہیں.آرٹسٹوں کے مسائل پر گفتگو کرتےہوئے انکا کہناتھا کہ آرٹ کے زریعے سے ہم اپنے معاشرے کے مختلف مسائل کیساتھ ساتھ یہاں کی خوبصورت ثقافت اور قدرتی مظاہر کو شاندار انداز میں پیش کرتےہیں،مگر اس شعبے میں ہمیں حکومت کی جانب کوئی سرپرستی نہیں ملتی،حکومت بلوچستان سے ہم نے بارہا مطالبہ کیاہے کہ آرٹسٹوں کی حوصلہ افزائی کیلئے آرٹ کو بطور سبجیکٹ پڑھایاجائے جبکہ تربت میوزیم میں آرٹ گیلری قائم کیاجائے انہوں نے کہاکہ یہاں ٹیلینٹ کی کمی نہیں لیکن بدقسمتی سے اسے پروموٹ کرنے کیلئے وہ وسائل نہیں جو ہونے چاہییں۔

اس تقریب میں نونہال آرٹسٹ شیحق فدا حسین بھی شریک تھے انکا کہناتھا کہ مجھے بچپن سے شوق ہے کہ میں اس فن میں مہارت حاصل کروں اور مجھے آج خوشی ہے کہ میں نے بلوچستان کے عظیم آرٹسٹوں کیساتھ پروگرام میں شرکت کرکے اپنے فن کا اظہار کیاہے اور کمشنر مکران کی جانب ہمیں سند ملی ہے۔

دوسری جانب ایک اور نوجوان آرٹسٹ رفاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ اس فن کے زریعے میں نے مختلف ملکی وبین الاقوامی شخصیات کی تصاویر بنایاہے جنمیں ادیب وشعراء اور دانشوروں کے علاوہ سیاست دان اور علمی ہستیاں شامل ہیں میں اپنی فن کی اظہار کیلئے سوشل میڈیا کا سہارا لیتاہوں اور لوگ مجھے داد دیتےہیں مجھے اس پر خوشی ہے،تاہم وہ حکومت سے مطمئن نظر نہیں آئے انکا کہناتھا کہ یہاں آرٹ اور آرٹیسٹوں سے زیادہ غیر شعور یافتہ لوگوں کو پروموٹ کیا جاتاہے ہم نے اپنی مدد آپ کے تحت اس کام کو ابتدا کیاہے اور حکومت کیجانب ہماری کوئی سرپرستی نہیں کی جاتی ہے انہوں نے کہاکہ حکومت کو چاہیے کہ وہ آرٹیسٹوں کو سپورٹ کرے تاکہ وہ معاشرے کی بہتر تصویر کشی کیلئے اپنے فن کے زریعے اس کا اظہار کرسکیں۔

آرٹ کی اس تقریب میں تربت شہر سمیت دور دراز سے مختلف لوگوں نے شرکت کرکے آرٹیسٹوں کو انکی شاندار کارکردگی پر داد دیا جبکہ مختلف سیاسی سماجی علمی وادبی شخصیات نے بھی اس نمائش میں شرکت کرکے حکومت سےمطالبہ کیاکہ وہ آرٹیسٹوں کے مسائل کی حل کیلئے اقدامات اٹھائیں۔

LEAVE A REPLY