صحرائے تھرپارکر اپنی ثقافت رنگوں سے الگ پہچان رکھتا ہے وہاں مقامی سوغاتیں بھی اس کی پہچان ہیں تھرپارکر میں سال میں مخصوص دنوں میں بننے والا گھیور اس خطے کی الگ اور منفرد پہچان ہے جس۔ کے کھانے کے شوقین پورا سال انتظار کرتے ہیں۔

گھیور تھر میں منفرد اہمیت کا حامل ہے یے سوغات سال میں صرف مخصوص ایک ماہ “بھادرو” سندھی بڈو ماہ میں صوفی بزرگ ہرداس بھگت کے میلے پر تیار کی جاتی ہے اور لوگ بڑے شوق سے اس مثھائی کو خرید کرتے ہیں۔

میدے اور نشاستے کے آمیزے کو گرم گھی میں رکھے ایک گول سانچے میں ڈال کر تیار کیے جانے والے گھیور کی شکل تنکوں سے بنے گھونسلے جیسے ہوتی ہے یے کھانے میں انتہائی لذیذ ہوتا ہے جس کو کھانے کے خواہش مند دور دور سے یہاں آتے ہیں اور اپنے پیاروں کے لیے اسے بطور سوغات بھی لے کر جاتے ہیں۔

راجستھان میں یہ مٹھائی بارش کے موسم میں ’تیج‘ اور ’رکشا بندھن‘ کے تہوار پر خاص طور پر بنائی جاتی ہے۔

سوغات کو نہ صرف تھرپارکر میں بڑے شوق سے خریدا جاتا ہے بلکہ دوسرے ممالک میں مقیم لوگ بھی اس گھیور کی خوشبو کو محسوس کرتے ہوئے کھنچے چلے آتے ہیں۔