عمران کمار

چولستان کے مشہور سنگر سمار لعل بھیل قن کو بچپن سے ہی گانے بجانے کا بہت شوق تھا. سمار لعل نے کرشن لعل بھیل سے گائیکی کا ہنر حاصل کیا. سمار لعل ضلعی حکومت کی طرف سے بھی اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔

سمار لعل نے چولستان سمیت پاکستان کے بیشمار علاقوں میں اپنے سروں کا جادو جگایا ہے اور انکی منفرد آواز کا ہر کوئی گرویدہ ہوجاتا ہے. سمار لعل نے ریڈیو بہاولپور اور پی ٹی وی میں گانے کے ساتھ ساتھ یہاں سے ایوارڈز بھی حاصل کیے۔

 

جب طارق عزیز شو اپنی شہرت کے عروج پر تھا، سمار لعل نے اس شو میں بھی پرفارم کر کے انعام وصول کیا. سمار لعل گورنمنٹ آف پاکستان سکل ڈویلمپنٹ سے لاسنس یافتہ ہونے کے ساتھ ساتھ اب اس ہنر کو نوجوان نسل تک پہنچانے کے لئے سرگرم ہیں. روہی میلہ میں انکی عمدہ کارکردگی پر ضلعی حکومت نے بھی انھے اعزاز سے نوازا ہے۔

LEAVE A REPLY