عمران کمار

رحیم یار خان میں کیئر ڈویلپمنٹ فاونڈیشن کے زیر اہتمام کرونا وائرس سے بچاوُ کے لیے دیہی علاقوں میں آگاہی مہم اور ماسک، صابن اور دیگر حفاظتی اشیاء کی تقسیم کا سلسلہ جاری۔

گزشتہ روز کیئر ڈویلپمنٹ فاونڈیشن کے صدر اور پاک وائسز کے سٹیزن رپورٹر عمران کمار اور جنرل سیکرٹری سمار جی راٹھور نے دنیا بھر میں پھیلنے والی کرونا وائرس سے بچاوُ کے لیے دیہی علاقوں چک 88پی،چک 89پی،چک 90پی اور امان گڑھ کے علاقوں میں گھر گھر جاکر لوگوں کو کرونا وائرس کے نقصانات سے آگاہ کیا حفاظتی اقدامات کے بارے میں بتایا اور ماسک، صابن اور دیگر اشیاء تقسیم کیں۔

اس موقع پرصدرعمران کمار اور جنرل سیکرٹری سمار جی راٹھور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کے اس وقت پوری دنیا میں کرونا وائرس کی وبا پھیل چکی ہے اور ہمارا ملک پاکستان بھی اس کی زد میں ہے ہمیں ذات، برادری، رنگ،نسل اور مذہب کو بالائے تاک رکھ کر ایک قوم بن کر اس کرونا وائرس سے لڑنا ہے اس کے لیے ہمیں حکومتی ہدایات پر عمل کرکے اپنی اور اپنے خاندان کی زندگیوں کو محفوظ بنانا ہے اگر عوام نے حکومت کا ساتھ نہ دیا تو بہت بڑے نقصان کا خدشہ ہے اس لیے تمام لوگ اپنے گھروں تک محدود رہیں ایسی میں ہی ہم سب کا فائدہ ہے۔اس موقع پر گمن داس،نکتا جی،آصف یعقوب اور دیگر بھی موجود تھے۔

LEAVE A REPLY