عمران کمار

ہاکڑا مرحوم کے کنارے کٹا پھٹا پتن مینار درخشندہ ماضی کا درماندہ گواہ ہے. پتن منارہ کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کے یہ تقریباً ٢٠٠٠ سال پرانا ہے اور روایت کے مطابق اسکی تعمیر ٣٢٦ قبل مسیح تعمیر ہوا۔سکندر اعظم کا پڑاؤ رہا۔ یہ مینار رحیم یار خاں سے ٨ کلو میٹر جنوب میں واقع ہے۔


پتن منارہ ہاکڑا وادی کی تہذیب کے دوران بنایا گیا. پتن منارہ ١٠ عیسوی میں ہندو مملکت کا مرکز بھی رہا ہے. لیکن کچھ ماہرین آثار قدیمہ اس دعوے کی نفی کرتے ہیں کہ یہ ڈھانچہ سکندر اعظم نے ہندوستان میں اپنے فوجی سفر کے دوران تعمیر کیا تھا

ان کے مطابق ، سکندر نے قبائل اور دشمن کی نقل و حرکت کو دیکھنے کے لئے چھاؤنی اور ایک ٹاور قائم کیا تھا. پتن منارہ کے متعلق یہ بھی مشہور ہے کے ایک وقت میں یہاں خزانہ دفن تھا

 

LEAVE A REPLY