Home Balochistan پنجگور کی تحصیل پروم میں لوگ آج بھی لالٹین جلا کر رات...

پنجگور کی تحصیل پروم میں لوگ آج بھی لالٹین جلا کر رات گزارتے ہیں

0
1271

 

 قادر بخش سنجرانی

پنجگور کا سرحدی تحصیل پروم اپنی آب وہوا اور زرخیزیت کے ساتھ ایک منفرد علاقہ ہے یہاں زراعت کے وسیع مواقع ہیں اور کجھوروں کے حوالے سے پروم کا کوئی ثانی نہیں ہے

گندم، تربوز اور خربوز بھی وسیع پیمانے پر کاشت کی جاتی ہیں اور پروم کی آبادی کا ایک چوتھائی حصہ مالداری سے بھی وابستہ ہے لیکن جدید دور کی سہولتوں سے اس علاقے کے محنتی اور جفاکش لوگ کوسوں دور ہیں بجلی جو دور حاضر کی ایک اہم ضرورت ہے.

 

ابھی تک پروم تحصیل بجلی کی سہولت سے محروم ہے اور دلچسپی کی بات یہ ہے کہ یہ علاقہ بالکل ایران سرحد پر واقع ہے وہاں سے چند قدم کے فاصلے پر قمقماتی برقین روشن ہیں لیکن سرحد کے دوسری پار یعنی پروم میں لوگ آج بھی لالٹین جلا کر رات گزارتے ہیں.

پنجگور خاران سے رکن قومی اسمبلی جنرل قادر بلوچ کی کوششوں سے پروم کے لیے بجلی کی منظور ی تو ہوالیکن کام پایہ تکمیل تک نہیں پہنچا ہے چندکمبوں کی تنصیب کے بعد باقی کام رک گیا ہے جو باعث تشویش ہے پروم میں بجلی آنے سے زراعت مذید ترقی سے ہمکنار ہوگا جس سے لاتعداد خاندان ایک خوشحال زندگی بسر کرسکیں گے.

NO COMMENTS

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here