عمران کمار

ضلع گھوٹکی سے 8 کلومیٹر کی دوری پر عادلپور میں ماتا رانی کا مندر واقع ہے. یہ مندر تقریباً 600 سال پرانا ہے۔

اس مندر میں ہر چاند کی پہلی منگل (جس کو سوا منگل کہتے ہیں) کو ایک بہت بڑا میلہ منعقد ہوتا ہے. اس میلے میں نا صرف پاکستان بلکہ دوسرے ممالک سے بھی لوگ شریک ہوتے ہیں۔

اس مندر میں ایک بہت پرانا پپل کا درخت ہے. لوگ اپنی منو کامنا پوری کرنے کے لیے ماتا جی کے آگے دُعا پراتھنا کے ساتھ ساتھ اس پپل کے درخت پر دھاگہ بھی باندھتے ہیں اور جب اُن کی منو کامنا پوری ہو جاتی ہے پھر وہ دوبارہ آ کر دھاگہ کھول دیتے ہیں۔

اس مندر میں 24 گھنٹے لنگر کا وسیع انتظام ہوتا ہے. لوگ سیروتفریح اور اپنی پراتھنا کے لیے یہاں پر آتے رہتے ہیں۔

LEAVE A REPLY