عارف نور

یہ خوبصورت مناظر گوادر کے مضافاتی علاقے مژانی کے ہیں۔جو گوادر کے شمال میں آدھے گھنٹے کی ڈرائیو پر کوسٹل ہائی وے  ے متصل ہے۔یہ ایک  پکنک پوائنٹ ہے۔

گرمی اور لوڈشیڈنگ کے ستائے لوگ اپنی فیملی اور دوستوں کے ساتھ اس خوبصورت مقام کا رخ کرتے ہیں۔ جہاں کے لہلہاتے کھیت، ہرے بھرے درخت اور پانی سے بھرا تالاب آنے والے لوگوں کے مزے کو دوبالا کرنے کے ساتھ ساتھ ایک دلکش سما بھی پیش کرتے ہیں۔

مژانی میں پکنک منانے والوں کا کہنا تھا کہ اس مقام میں چھٹیوں کے دن آکر پکنک مناتے ہیں یہ شہر سے قریب پڑتا ہے اور آنے جانے کے لیے پکا سڑک ہے کسی بھی قسم کی دشواری اور پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑتا.

آسانی سے موٹر سائیکل اور گاڑیوں میں سفر کرکے آتے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ ان قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ یہاں کے تالاب میں دوستوں کے ساتھ نہاتے بھی ہیں۔

LEAVE A REPLY