سمار جی راٹھور

چولستان ایک صحرائی خطہ ہے جو جنوبی پنجاب اور سندھ میں پھیلا ہوا ہے. یہ اپنی ایک الگ ثقافت رکھتا ہے۔ پنجاب میں یہ بہاولنگر، بہاولپور اور رحیم یار خان علاقوں میں پھیلا ہوا ہے۔ چولستان عظیم الشان تاریخی قلعوں ، قدیم تہذیبوں کے کھنڈرات اور ایک جمالیاتی روایت کے لئے جانا جاتا ہے۔

چولستان کی ثقافتی روایات کو اس کے شاعروں ، گلوکاروں اور فنکاروں نے صدیوں سے محفوظ رکھا ہے۔ ابھی حال ہی میں ، جمیل ناتھ بھیل جیسے لوک گلوکاروں نے چولستانی ثقافت کو منظرعام پر لانے کی کوشش کی۔

جمیل ناتھ بھیل نے اپنے کیرئیر کا آغاز 2011ء میں کیا. گورنمنٹ سے منظور شدہ اور نیشنل لیول کے تمام چھوٹے بڑے پروگراموں میں شرکت کی اور اپنا کردار ادا کیا. جن میں لوک ورثہ اسلام آباد، جپسی میلہ لاہور، روہی میلہ رحیم یار خان اور انٹرنیشنل بھگتی پروگرام ساد رام وغیرہ شامل ہیں۔

جمیل ناتھ بھیل کا تعلق رحیم یار خان سے ہے. ان کو سرائیکی، پنجابی، مارواڑی، اُردو اور سندھی سمیت پانچ زبانوں پر مکمل عبور حاصل ہے. جمیل ناتھ کہنا تھا کہ اگر حکومت لوک فنکاروں کو سپورٹ کریں تو یہ پوری دنیا میں چولستانی ثقافت کو متعارف کرواسکتے ہیں۔

LEAVE A REPLY