جی آر جونیجو

پورے ملک کی طرح تھرپارکر میں بھی ھولی کا رنگوں بھرا تہوار مذہبی رواداری و عقیدت احترام سے منایا گیا مٹھی میں ہولی کے پہلے دن پر پلی کی رسم والی ریلی نکالی گئی جس میں ھندو برادری کے ساتھ مسلم کمیونٹی نے بھی شرکت کی ریلی کی مٹھی کے بجیر محلے میں مسلم بھائیوں کی طرف سے آجیان کر کہ رنگ لگائے.

تھرپاکر وہ علاقہ ہے جہاں ھندو برادری کی اکثریت ہے اور یہاں پر ھندو مسلم اپنا تہوار مل جل کر مناتے ہیں اس ہی سلسلی میں رنگوں کا تہوار بھی مل کر مناتے ہیں

ریلی میں بات چات کرتے ہوئے ایم این اے ڈاکٹر مہیش ملانی ایم پی اے قاسم سومرو,منوج ملانی, سشیل ملانی, سارنگ لاشاری, برکت بجیر حافظ یوسف رند,برکت جان بجیر,عاشق بجیر, سنجئی سونی اور دیگریں نے کہا کہ ہم تھر میں بنا کسی فرق خوشیوں میں شریک ہوتے ہیں جب کہ کل ہولی کا دوسرا دن رنگولی منائی جائے گی اور رنگوں کی بہار ہوگی.

LEAVE A REPLY