عمران کمار

رحیم یار خان میں ہولی فنڈ کی تقسیم کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی جس میں ہندو برادری کے لوگوں نے اپنے آنے والے مہمانوں کو پھولوں کے ہار پہنا کر ان کا استقبال کیا. ہندو برادری کے مزہبی تہوار ہولی کے حوالے سے ہولی فنڈ کی رقم چیک کی شکل میں تقسیم کی گئی۔

چوہدری نعیم شفیق سابقہ وائس چیئرمین ضلع کونسل ، سردار حسن خان نیازی تحصیل صدر پی ٹی آئ رحیم یار خان اور نبیل کمال سابقہ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی اقلیتی مخصوص نشست پنجاب نے ہندو برادری کے غریب اور بیوہ لوگوں میں چیک تقسیم کیے۔

 

اس پروگرام میں چوہدری افتخار وڑائچ ، چوہدری افتخار احمد چٹھہ، ڈاکٹر اعجاز تنویر، چوہدری پرویز وڑائچ ،ماسٹر وزیر، ماسٹر ُسمارجی راٹھور، سورج کمار، فوک سنگر جان کرن اور دیگر لوگوں نے شرکت کی۔

LEAVE A REPLY