عمران کمار

خواتین میں چھاتی کے کینسر سے آگاہی کے سلسلہ میں پی ٹی آئی شعبہ خواتین کی ضلعی رہنما و ممبر ہیومن رائٹس پنجاب میڈم صائمہ طارق کی زیرِ صدارت آگاہی واک اور علامہ اقبال لائبریری کے آڈیٹوریم میں سیمینار کا انعقاد کیا. شیخ زید ہسپتال شعبہِ گائنی فرسٹ کی ایچ او ڈی پروفیسر ڈاکٹر شازیہ ماجد خان نے خصوصی شرکت کی اور خواتین کو بریسٹ کینسر سے آگاہی اور اس سے بچاؤ بارے تفصیل سے آگاہ کیا۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے میڈم صائمہ طارق نے کہا کہ اکتوبر کا مہینہ خواتین میں چھاتی کے کینسر سے آگاہی اور بچاؤ کے لیے منایا جاتا ہے. پی ٹی آئی شعبہ خواتین میں رحیم یار خان واحد ضلع ہے جہاں سیمینار کا انعقاد کیا گیا ہے تاکہ ہماری خواتین اس مرض سے آگاہی حاصل کریں۔

ڈاکٹر شازیہ ماجد خان نے کہا کہ اگر کسی خاتون میں ایسی علامات ظاہر ہوں تو وہ فوری ڈاکٹر سے رجوع کرے. مہمانِ خصوصی صائمہ سلمان اور راشدہ کامل نے بھی خطاب کیا. سیمینار میں لیڈی ڈاکٹرز، نرسز، سٹوڈنٹس اور ورکرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

LEAVE A REPLY