ہولی ہندو کیلنڈر کے مطابق پھاگن ماس کی پورے چاند کو منایا جاتا ہے۔ رنگوں کا تہوار کہا جانے والا یہ تہوار روایتی طور پر دو دن منایا جاتا ہے۔۔پہلے دن کو الاؤ جلائی جاتی ہے، جسے الاؤ دہن یا ہولیکا دہن کہتے ہے۔جب کہ دوسرے دن لوگ ایک دوسرے پر رنگ ، گلال وغیرہ پھینکتے ہیں، ڈھول بجا کر ہولی کے گیت گائے جاتے ہیں اور گھر گھر جا کر لوگوں کو رنگ لگایا جاتا ہے.۔ ایک دوسرے کو رنگنے اور گانے بجانے کا دور دو دن تک چلتا ہے۔