گوادر میں میرین ڈرائیو کے قریب واقع جی پی اے کمپلیکس پر نامعلوم افراد کا حملہ۔ تفصیلات کے مطابق دوپہر ساڑھے تین بجے حملہ آوروں نے جی پی کمپلکس میں حساس اداروں کے رہائشی کوارٹرز اور آفس کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں دور تک سنائی دیں۔ جی پی اے کمپلیکس میں گوادر پورٹ کے ملازمین کے رہائشی کوارٹرز بھی ہیں۔ تا حال نقصان سے متعلق تفصیلی معلومات میسر نہیں۔ اطلاعات کے مطابق اس حملے کی زمہ داری بی ایل اے نے قبول کی ہے۔