آمدہ اطلاعات کے مطابق 28 اور 29 فروری کی موسلادھار اور تیز بارش نے گوادر کے قصبے گنز میں تباہی مچادی۔جس سے قصبے کی مال مویشیوں کے ساتھ ساتھ گھروں کو نقصان پہنچایا.بہت سی دکانیں،گھر اور چاردیواریاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوکر ملبے کی صورت اختیار کر گئی۔زمینی راستے پانی کے تیز بھاؤ کے ساتھ بہہ گئی جس سے زمینی راستہ منقطع ہوگیا۔
گنز میں قائم مبارک قاضی کے نام سے منسوب لائبریری کی کتابیں اور فرنیچر بھی ضائع ہوگئیں۔
گنز انسٹیوٹ آف سوشل سروسز نامی سماجی تنظیم کے کارندوں نے علاقے کے دیگر نوجوانوں کے ساتھ ملکر امدادی کام اپنی مدد آپ شروع کردیا۔لوگوں کو ریسکیو کرکے محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔
-گنز کے مکینوں کا کہنا ہے کہ 3 تین گزرنے کے بعد بھی ابھی تک انتظامیہ یا دیگر ادارے امدادی کام اور وزٹ کے لیے نہیں آئے

عارف نور