فریدی رومال کی نسبت خواجہ فرید سے ہے جو اس رومال کو گلے میں پہنتے تھے اورہاتھ میں بھی تھامتے تھے. پہلے یہ رومال شکارپور میں بنتے تھے اور پاکستان سمیت افغانستان اور روس تک ایکسپورٹ ہوتے تھے تاہم وقت کے ساتھ یہ سلسلہ کم ہوگیا ہے مگر اب بھی یہ رومال ایکسپورٹ ہوتے ہیں. فریدی رومال کو شادی میں دولہا کے گلے میں پہنایا جاتا ہے اور دلہن کے سر پے بھی اوڑھا جاتا ہے