صوبائی وزیر تعلیم نصیب اللہ مری جب سیلاب متاثریں سے ملنے انکے علاقے میں گئے تو وہاں لوگوں نے ان سے فریاد کی کہ ہم دربدر ہوگے ہیں ہماری مدد کریں. صوبائی وزیر نے جواب میں کہا تو میں کیا کروں. متاثریں نے کہاں ہمیں راشن دے دیں ہم بھوکے ہیں تو وزیر نے کہا میرے پاس کچھ نہیں ہے, جو!
بلوچستان میں حالیہ بارشوں نے جہاں تباہی اور نقصان کی داستانیں چھوڑیں ہیں. طوفانی بارشوں اور پھر اس کے بعد سیلاب کی وجہ سے بے گھر ہونے والے سینکڑوں خاندان مشکلات سے دوچار ہیں.
سیلابی ریلے نے سینکڑوں لوگوں کے گھروں کو منہدم کر دیا ہے اور وہ اب کسی طرح رہنے کے قابل نہیں اور ان کے پاس گھروں کی دوبارہ تعمیر کے وسائل بھی نہیں۔ رابطہ سڑکوں کے بہہ جانے کی وجہ سے بہت سے علاقوں میں لوگ سیلاب کے پانی میں پھنسے ہے ہیں اور وہاں تک امداد کی فراہمی بھی مشکل ہے.