یہ تحقیق بائیٹس فار آل اور مینارٹی رائٹس گروپ انٹرنیشنل کی جانب سے کرائی گئی جس کا مقصد مختلف نسلی، مذہبی اور لسانی طبقے میں کووڈ 19 ویکسین پر اعتماد اور رسائی سے متعلق آن لائن مباحثے کو سمجھنا ہے۔ اس مقصد کے لئے سوشل میڈیا مانیٹرنگ کے سافٹ ویئر پیکج: برانڈ واچ اور کراوڈ ٹینگل کے ذریعے آن لائن شئیر ہونے والے کووڈ 19 سے متعلق مواد حاصل اور اس کا تجزیہ کیا گیا۔ کچھ غریب اور پسماندہ طبقات میں سوشل میڈیا کے جزوی اثر نے سوشل میڈیا پر کئی رخ اختیار کیے۔