عمران کمار
دریائے ہاکڑہ کے کنارے پتن منار کے مقام پر ہندو برادری کا ایک قدیمی قبرستان ہے. یہ قبرستان صدیوں پرانا ہے اس کی تاریخ پاکستان بننے سے پہلے کی بتائی جاتی ہے. برِصغیر کی تقسیم سے پہلے بھی اگر راجستھان میں کوئی وفات پا جاتا تو ہندو برادری کے لوگ میت کو اونٹوں پر اُٹھا کر پتن منارا قبرستان میں دفنانے کے لیے لاتے تھے
پتن منار اس وقت بہت ہی خستہ حالت کا شکار ہے. ہندو برادری کے پرکھوں کی قبروں کے نشانات مٹتے نظر آ رہے ہیں. اگر لوگ اپنے آبا و اجداد کی قبروں کو بچانے کے لیے کوئی چھت وغیرہ کا انتظام کرتے ہیں تو چرواہے اور دوسرے لوگ سامان چورا کے لے جاتے ہیں
افسوس کہ مقامی لوگوں نے زمین نکالنے کی خاطر قبرستان کی چار دیواری کو توڑ دیا. انتہائی پریشان ہندو برادری کی حکومتِ پاکستان سے اپیل ہے کہ قبرستان کو بچانے کے لیے مناسب بندوبست کیا جائے