Home Crack the Fake فیس بک پر “بنگ” کے “اے آئی امیج جنریشن ٹول، کو ہیکرز...

فیس بک پر “بنگ” کے “اے آئی امیج جنریشن ٹول، کو ہیکرز نے وائرس بھیجنے کے لیےاستعمال کیا

حال ہی میں “بنگ” نے اپنا “اے آئی امیج جنریشن ٹول” متعارف کروایا جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ۔ اس کے ذریعے سوشل میڈیا صارفین کے لیے پرکشش تصاویر بنانا آسان ہو گیا، صارفین کی اس دلچسپی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہیکرز نے ایک جعلی ویب سائٹ کےاشتہارات مشتہر کیے جوصارف  (یوزرز) کو با آسانی تصویر بنانے کا جھانسا دے کر وائرس ڈاؤن لوڈ کرواتے ہیں۔

سپانسر شدہ اشتہاری مہمات کا تجزیہ
ہم نے اشتہارات کی مہم چلانے والے صفحات کی شفافیت کا تجزیہ کیا اور نام کی غیر معمولی تبدیلیوں کا تعین کیا۔ ہم نے یہ بھی پایا کہ  یہ صفحات بنگلہ دیش، افغانستان، ویتنام اور انڈونیشیا سے چلائے جا رہے ہیں۔

نقصان دہ فائل کا تجزیہ
اشتھاراتی مہم میں دیا گیا لنک صارف کو ایک غیر تصدیق شدہ یا مہلک ویب سائٹ پر لے جاتا ہے، جس کے نتیجے میں نقصان دہ فائل پر مشتمل کمپریسڈ آرکائیو کو ڈاؤن لوڈ کیا جاتا ہے۔

ہم نے ڈاؤن لوڈ کی گئی مہلک فائل کو اسکین کیا اور پتہ چلا کہ یہ اکسٹنبرو نامی ایڈویئر سے متاثر ہے۔

کیا ہے؟ Extenbro Trojan
تبدیل کرنے والا ٹروجن حے جو صارفین کو اینٹی وائرس سافٹویئر ڈاؤن لوڈ کرنے سےروکنے کے لیے سیکیورٹی سائٹس تک رسائی سے روکتا ہے۔ DNS ,Extenbro

 جو سٹارٹ اپ پر ٹروجن کو خود بخود لانچ کرتا ہے اور صارف کو مزید نقصان دہ ویب سائٹس کی طرف ری ڈائریکٹ کرتا ہے اور اشتہارات کے پوپ اپ کو ظاہر کرتا ہے جو کوکیز، پاس ورڈ چوری کرنے اور اسپائی ویئر کو انسٹال کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

وائرس سے کیسے بچیں۔

اکسٹنبرو وائرس یا اس سے ملتے جلتے براؤزر پر مبنی خطرات کو روکنے کے لیے، درج ذیل عمومی حفاظتی طریقوں پر عمل کریں

مصدقہ حیثیت کی تصدیق کریں

کسی ویب سائٹ/صفحات پر کلک کرنے سے پہلے ان کی مصدقہ حیثیت کی تصدیق کریں۔

ڈاؤن لوڈ کے ساتھ محتاط رہیں

ناقابل اعتماد ذرائع سے فائلیں یا سافٹ ویئر ڈاؤن لوڈ کرنے سے گریز کریں۔ ڈاؤن لوڈ کے لیے سرکاری اور مستند ویب سائٹس استعمال کریں۔

براؤزر اپ ڈیٹس

یقینی بنائیں کہ آپ کا ویب براؤزر اپ ٹو ڈیٹ ہے۔ براؤزر اپ ڈیٹس میں اکثر حفاظتی اقدامات شامل ہوتے ہیں جو مختلف خطرات سے بچاو ممکن بناتے ہیں۔