رینسم ویئر ایک قسم کا میلویئر ہے (رینسم سے مراد تاوان اور ویئر سے مراد وایرس) جو آپ کے ذاتی ڈیٹا کو لاک اور انکرپٹ کرسکتا ہے (جب تک کہ تاوان ادا نہ دیا جائے)۔ ایک سادہ رینسم ویئرہوتا ہے جو کمپیوٹر کو لاک کرنے کے لئے استعمال ہوتا ہے، جس سے کمپیوٹر پر کسی فائل کو نقصان نہیں ہوتا لیکن ایسے بھی متقدم رینسم ویئر ہیں جو فائلوں کو نقصان یا صارف (یا مالک) کی دسترس سے محروم کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے، ہیکر فائلز بہال کرنے کے لئے ایک رینسم کا مطالبہ کریں گے۔ اور زیادہ تر ادائیگی ڈیجیٹل کرنسیوں جیسے کہ بٹ کوائن اور دیگر ڈیجیٹل کرنسیوں کے ذریعے ہوتی ہے، جس سے ہیکر کو ٹریس کرنا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔

یہ حملے ایک ٹروجن کا استعمال کرکے کیے جاتے ہیں، جو زیادہ تر ایک لیجٹ فائل میں چھپا ہوتا ہے، کبھی ای میل یا ایک غیر محفوظ ویب سائٹ سے۔ اور فشنگ کے عمل کا استعمال کرکے کیے جاتے ہیں ۔

یہ کچھ طریقے ہیں جس سے سائبرکرمنلز نے اپنے ہدفوں کی ڈوائسز پر رینسم ویئر ڈالتے ہیں؛

ریموٹ ڈیسکٹاپ پروٹوکول کو متاثر کرنا

انفیکٹڈ یو آر ایل (جیسے کے جعلی ویب سائٹس) بنانا

انفیکٹڈ اشتہارات کو لجیٹ ویب سائٹس پر رکھنا

ڈرائیو بائی ڈاؤن لوڈس کے ذریعے ڈیوائس یوزرز کو چکر میں ڈالنا

انفیکٹڈ ای میلز بھیجنا

پائریٹڈ ایپلیکیشنز

روزانہ کی بنیاد پر رینسم ویئر کی نئی اقسام سامنے آتی ہیں۔ ، جس سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ ان خطرات کو جاننے اور سمجھنے کی ضرورت ہے

رینسم ویئر کی فہرست

کرپٹو لاکر, ٹارنٹ لاکر, کرپٹو وال, لاکی, سیبر, کرائسس, پیٹیا کے رینجر, جگسا, واناکرائی, ناٹ پیٹیا, گولڈن آئی, بیڈ ریبٹ، وغیرہ۔

رینسم ویئر سے بچاؤ کے اقدامات

وی پی این کا استعمال

 اپنے انٹرنیٹ کنکشن کو ہیدن کرنے اور سا؇بر کرائمینلز کو آپ پر حملہ کرنے سے روکنے کے لئے ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (VPN) کا استعمال کریں۔

ناشناختہ ڈیٹا اسٹوریج ڈیوائسز سے بچیں

 ناشناختہ یا ناقابل اعتماد ماخوذ ڈیٹا اسٹوریج ڈیوائسز کا استعمال کبھی نہ کریں۔ یہ آپکے ڈیٹا کو مکر آلود سافٹوئیر سے نقصان پیدا ہونے کے امکانات کو کم کرتا ہے۔

اپنا نیٹ ورک نگرانی کریں

 اپنے نیٹ ورک کو باقاعدگی سے مانیٹر کریں تاکہ غیر مجاز ڈیوائسز اور مشکوک سرگرمیوں کو شناخت کیا جا سکے۔ یہ انفیکٹ ہونے سے پہلے ممکنہ خطرات کو پہچاننے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

مشکوک ای میل کے منسلکے پر کلک نہ کریں

 مشکوک ای میل کے منسلکے پر کلک نہ کریں۔

  1. اپنے ڈیوائس کو تازہ رکھیں

 اپنے ڈیوائس، اینڈروئیڈ، آئی او ایس، ونڈوز، کچھ بھی ہو، اسے تازہ رکھیں۔

صرف محفوظ ویب سائٹس سے یقینی ہوکر فائلیں ڈاؤن لوڈ کریں

 جن ویب سائٹس کی محفوظت کا آپ یقین کریں، صرف ان سے ہی فائلیں ڈاؤن لوڈ کریں۔

ہمیشہ ایڈز (پاپ-اپس) کے ساتھ ہوشیاری سے متعاملہ کریں

 ہمیشہ ہوشیاری سے ایڈز (پاپ-اپس) کے ساتھ متعاملہ کریں۔ کلک کیے بغیر انہیں بند کرنے کی کوشش کریں۔